ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ممتابنرجی کا مودی پر راست حملہ۔کہا:نوٹ بندی پروزیر اعظم واضح کریں صورتحال

ممتابنرجی کا مودی پر راست حملہ۔کہا:نوٹ بندی پروزیر اعظم واضح کریں صورتحال

Thu, 08 Dec 2016 18:39:41  SO Admin   S.O. News Service

 

کولکا تہ، 8 ؍دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے دعوی کیا کہ نوٹ بند ی کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے لوگوں کو کافی مشکلات اور مالی عدم تحفظ کا شکارہونا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملک کے سامنے صورت حال واضح کرنی چاہیے اور اس کے لیے پوری ذمہ داری لینی چاہیے ۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ بڑے نوٹوں کو بند کرنے کے بعد پیدا ہوئی مشکلات سے 90لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔بنرجی نے ایک بیان جاری کرکے کہاکہ ایک ماہ سے مشکلات ، درد، ناامیدی، مالی عدم تحفظ اور مکمل طور پر افراتفری۔ بڑے نوٹوں کو بند کرنے کے بعد اس کے خلاف سب سے زیادہ آواز اٹھانے والی بنرجی نے کہاکہ 8 ؍نومبر کو نوٹ بند ی کے سیاہ فیصلہ کا اعلان کرنے کے بعد عام آدمی کو یہی سب حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو صورتحال کے بارے میں ملک کے سامنے وضاحت پیش کرنی چاہیے اور پوری ذمہ داری لینی چاہیے ۔ترنمول کانگریس کی سربراہ نے دعوی کیا کہ کوئی بلیک منی ضبط نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کی صرف سفید دولت چھین لی گئی ہے۔پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے کے بعد سے ترنمول کانگریس کے ایم پی دونوں ایوانوں میں مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

Share: